آئی یو سی این اور محکمہ جنگلات سندھ تیمر کے جنگلات کے منصوبے پر کام کرینگے

اسٹاف رپورٹر  منگل 2 اپريل 2013
کراچی:نگراں وزیراعلیٰ قربان علوی آئی یو سی ایل کے وفد کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

کراچی:نگراں وزیراعلیٰ قربان علوی آئی یو سی ایل کے وفد کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

کراچی: آئی یو سی این پاکستان (کنٹری آفس)کے ایک 4 رکنی وفد نے کنسلٹنٹ (ڈی او اینڈ ایچ آر) سیٹینلا جفاری کی سر براہی میں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

کنٹری ریپرینزیٹیٹو محمود اختر چیمہ نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ایو سی این ماحولیات پر کام کرنے والا سب سے پرانا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 1,137 سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے جبکہ آئی یو سی این کے ماتحت 11 سو سے زائد سائنسدان 160 ممالک میں کام کر رہے ہیں ۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آئی یو سی این مختلف نوعیت کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں پالیسی سازی ، بلوچستان پارٹنرشپ پائیدار ترقی، نیشنل امپیکٹ اسسمینٹ پروگرام، پاکستان واٹر پروگرام، پاکستان سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ پروجیکٹ اور منگروز فار دی فیوچر جیسے شامل ہیں ۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے آئی یو سی این کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ BOT بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔