کویت:پھانسی کے پھندے پر چڑھنے سے پہلے قیدی کی سگریٹ کاکش لگانےکی خواہش

ویب ڈیسک  منگل 2 اپريل 2013
 قیدی نے سگریٹ پینےکی  آخری خواہش کی اور پولیس نے اسے ایک سگریٹ پینے کی اجازت دی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

قیدی نے سگریٹ پینےکی آخری خواہش کی اور پولیس نے اسے ایک سگریٹ پینے کی اجازت دی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کویت سٹی: کویت میں پھانسی کے پھندے پر چڑھنے سے پہلے قیدی نےخوفزدہ ہونےکے بجائے سگریٹ کاکش لگانےکی آخری خواہش کی۔

کویت میں تین غیر ملکیوں کو پھانسی دی گی، ان میں  ایک سعودی اور پاکستانی بھی شامل تھا ، پھانسی کی کارروائی دیکھنے کے لئے میڈیا کو بھی بلایا گیا۔ سعودی شہری نے تختہ دار پر چڑھنے سے پہلے جیل انتظامیہ سے دلچسپ خواہش کااظہارکیا، قیدی نے سگریٹ پینےکی  آخری خواہش کی اور پولیس نے اسے ایک سگریٹ پینے کی اجازت دی۔ قیدی  کے چہرے پر  دور دور تک خوف کا  نام و نشان نہیں تھا، واضح رہے کہ قیدی کو قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔