نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے شہبازشریف دورمیں رکھے گئے اعلیٰ افسران کوفارغ کردیا

ویب ڈیسک  منگل 2 اپريل 2013
پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے شہباز شریف دور حکومت میں کنٹریکٹ پر رکھے گئےبڑے اداروں کے اعلیٰ افسران کو گھر بھیج دیا

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے شہباز شریف دور حکومت میں کنٹریکٹ پر رکھے گئےبڑے اداروں کے اعلیٰ افسران کو گھر بھیج دیا

لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے شہبازشریف دورمیں کنٹریکٹ پررکھے گئے اعلیٰ افسران کوفارغ کردیاہے۔ 

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے شہباز شریف دور حکومت میں کنٹریکٹ پر رکھے گئےبڑے اداروں کے اعلیٰ افسران کو گھر بھیج دیا جبکہ فارغ کئے گئے محکموں کے سربراہوں میں ڈی جی اولڈ سٹی کامران لاشاری، سیکریٹری قانون ابوالحسن نجمی،اور ایم ڈی میٹروبس اتھارٹی سبطین مغل حلیم شامل ہیں ۔

ڈی جی ریسکیو ون ون ٹو ٹو ڈاکٹررضوان نصیر، ایم ڈی فرانزک لیب ڈاکٹراشرف، اورصوبائی محتسب پنجاب جاویدمحمودکوبھی گھر بھیج دیا گیا ہے۔ کنسلٹنٹ پنجاب پولیس میجرمبشراللہ ورک، ایم ڈی سا لڈ ویسٹ منیجمنٹ احمدرافع عالم، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چئیرمین راجہ انور اور چئیر مین پنجاب ریونیواتھارٹی افتخارقطب کی بھی پکی چھٹی کرادی گئی ہے  ان کے علاوہ کچھ اور اعلیٰ افسران کوبھی ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔