عمران خان نے اداکارہ میرا کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

ویب ڈیسک  منگل 2 اپريل 2013
عمران خان اب  این اے 125 اور این اے 122 سے الیکشن لڑیں گے۔ فوٹو فائل

عمران خان اب این اے 125 اور این اے 122 سے الیکشن لڑیں گے۔ فوٹو فائل

لاہور: عمران خان نے این اے 126 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، اداکارہ میرا بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 126 سے کاغذات  نامزدگی واپس لیتے ہوئے این اے 125 اور این اے 122 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے بھی لاہور کے حلقے این اے 126 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔