ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ہفتے میں 4.88 ارب روپے جاری

خصوصی رپورٹر / بزنس ڈیسک  اتوار 4 مارچ 2018
8ماہ میں1001ارب میں سے550ارب کے ترقیاتی فنڈزکااجرا۔ فوٹو: فائل

8ماہ میں1001ارب میں سے550ارب کے ترقیاتی فنڈزکااجرا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد /  کراچی: حکومت کی جانب سے رواں مالی سال اب تک ترقیاتی منصوبوں کے لیے 5کھرب 50ارب 29 کروڑ  15لاکھ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

23 فروری تک 5کھرب 5ارب 47کروڑ 63لاکھ 91 ہزار روپے ریلیز کیے گئے تھے، اس طرح ایک ہفتے کے اندر حکومت نے 44ارب81کروڑ52 لاکھ روپے ترقیاتی فنڈز جاری کیے، 23 فروری تک اسپیشل ڈیولپمنٹ پروگرام،انرجی فارآل اورکلین ڈرنکنگ واٹرفارآل کے لیے کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے تھے مگر ایک ہفتے کے اندر حکومت نے 23فروری کے بعداسپیشل فیڈرل ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 27.4ارب،انرجی فارآل 11.76 ارب اور کلین ڈرنکنگ واٹرفارآل کیلیے 86 کروڑ ریلیز کیے۔

’’ایکسپریس‘‘ کو حاصل اعدادوشمار کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 207 ارب 66 کروڑ 31 لاکھ، واپڈا (پاور) 31ارب 25کروڑ 97 لاکھ، اسپیشل فیڈرل ڈیولپمنٹ پروگرام 27 ارب 40کروڑ 35 لاکھ، واٹر اینڈ پاور (واٹرسیکٹر) 20 ارب 30 کروڑ 44 لاکھ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن 18ارب 94کروڑ 59 لاکھ، ریلویز 18ارب 27کروڑ، وزیراعظم یوتھ ہنرمند پروگرام 11ارب 95کروڑ 17لاکھ، انرجی فار آل 11 ارب 76کروڑ 73لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن 10 ارب 76کروڑ63لاکھ، آزاد جمو ں و کشمیر بلاک 21ارب 68کروڑ 72لاکھ گلگت بلتستان بلاک 15 ارب 16کروڑ 53لاکھ ، سیفران و فاٹا بلا ک 10ارب 63 کروڑ 15لاکھ، داخلہ 9ارب 2کروڑ 58لاکھ، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن 8ارب 37کروڑ 32لاکھ ، محکمہ خزانہ 7 ارب 43کروڑ 44 لاکھ، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس 7ارب 17کروڑ 35لاکھ، مواصلات 5ارب 27کروڑ 64لاکھ،ایوی ایشن ڈویژن2ارب 34کروڑ 65لاکھ روپے ، کابینہ ڈویژن 13کروڑ 45لاکھ، وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن  2ارب 50 کروڑ روپے ، وزارت موسمیاتی تبدیلی 52کروڑ 97 لاکھ ، تجارت 28کروڑ 50 لاکھ، ڈیفنس 21کروڑ 85لاکھ، دفاعی پیدا وار 1ارب 78 کروڑ 72لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  5 کروڑ 39لاکھ ، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ 95کروڑ 45لاکھ ، انسانی حقوق 8 کروڑ ، صنعت و پید اوار 29 کروڑ 32 لاکھ، اطلاعات و نشریات 8 کروڑ 83 لاکھ، بین الصوبائی ہم آہنگی 1ارب 12 کروڑ 40 لاکھ، قانون و انصاف 22 کروڑ 62 لاکھ، نارکوٹیکس کنٹرول 5کروڑ ، غذائی تحفظ و ریسرچ 1ارب 1کروڑ 10لاکھ ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ 5کروڑ 18لاکھ ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی 20کروڑ 10لاکھ، پٹرولیم و قد رتی وسائل 44کروڑ 55لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات1ارب 83کروڑ 72لاکھ، ریونیو ڈویژن 45کروڑ 45لاکھ، کلین ڈرنکنگ واٹر فار آل 86کروڑ، سائنس و ٹیکنالوجی 87کروڑ 39لاکھ، سپارکو 1ارب 61 کروڑ 90 لاکھ اور پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلیے 94 کروڑ 30 لاکھ کیلیے فراہم کیے گئے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 1001ارب روپے کے مختص کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔