کولکتہ سے افتتاحی میچ، سہواگ کی شرکت بھی مشکوک

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 3 اپريل 2013
کیون پیٹرسن، جیسی رائیڈر اور البائی مورکل کے بغیر دہلی کو مشکلات کا سامنا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کیون پیٹرسن، جیسی رائیڈر اور البائی مورکل کے بغیر دہلی کو مشکلات کا سامنا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کولکتہ: آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاحی مقابلہ بدھ کو دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی ڈیئرڈیولز کے درمیان ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائیگا۔

تاہم اس میں بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کی شرکت بھی مشکوک ہوگئی، جو دہلی ٹیم کا حصہ ہیں، کوچ ایرک سائمنز نے بتایا کہ سہواگ کو کمر میں درد ہے، ہمیں ابھی تک کوئی آئیڈیا نہیں کہ وہ کل ٹیم جوائن کرپائیں گے ، تاہم ان کے یہاں آنے کے بعد ہی ان سے بات ہوسکے گی، اسی طرح البائی مورکل بھی جنوبی افریقی ایونٹ میں مصروفیت کے سبب دہلی کو ابتدائی چند میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

5

دہلی کے کوچ مزید کہا کہ ہمیں رائیڈر اور کیون پیٹرسن کی عدم دستیابی پر بھی مایوسی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلاشبہ انگلش بیٹسمین پیٹرسن کا انجرڈ ہوکر ایونٹ سے باہر ہوجانے ہمارے لیے دھچکا ہے، اسی طرح ہمیں رائیڈر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھی افسوس ہے، تاہم فاسٹ بولر امیش یادیو کے فٹ ہوجانے سے ہمارا بولنگ اٹیک مضبوط ہوگا، اسی طرح اشیش نہرا بھی اپنے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچاسکتے ہیں، اہم پلیئرز کے ساتھ نہ ہونے کے باوجود ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، مجھے امید ہے انمکڈ چند بھی بڑے ایونٹ میں بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔