- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
کولکتہ سے افتتاحی میچ، سہواگ کی شرکت بھی مشکوک

کیون پیٹرسن، جیسی رائیڈر اور البائی مورکل کے بغیر دہلی کو مشکلات کا سامنا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
کولکتہ: آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاحی مقابلہ بدھ کو دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی ڈیئرڈیولز کے درمیان ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائیگا۔
تاہم اس میں بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کی شرکت بھی مشکوک ہوگئی، جو دہلی ٹیم کا حصہ ہیں، کوچ ایرک سائمنز نے بتایا کہ سہواگ کو کمر میں درد ہے، ہمیں ابھی تک کوئی آئیڈیا نہیں کہ وہ کل ٹیم جوائن کرپائیں گے ، تاہم ان کے یہاں آنے کے بعد ہی ان سے بات ہوسکے گی، اسی طرح البائی مورکل بھی جنوبی افریقی ایونٹ میں مصروفیت کے سبب دہلی کو ابتدائی چند میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
دہلی کے کوچ مزید کہا کہ ہمیں رائیڈر اور کیون پیٹرسن کی عدم دستیابی پر بھی مایوسی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلاشبہ انگلش بیٹسمین پیٹرسن کا انجرڈ ہوکر ایونٹ سے باہر ہوجانے ہمارے لیے دھچکا ہے، اسی طرح ہمیں رائیڈر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھی افسوس ہے، تاہم فاسٹ بولر امیش یادیو کے فٹ ہوجانے سے ہمارا بولنگ اٹیک مضبوط ہوگا، اسی طرح اشیش نہرا بھی اپنے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچاسکتے ہیں، اہم پلیئرز کے ساتھ نہ ہونے کے باوجود ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، مجھے امید ہے انمکڈ چند بھی بڑے ایونٹ میں بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔