الیکشن کمیشن نے جتنی جائیداد کا پوچھا بتادیا ، اویس مظفر

اسٹاف رپورٹر  بدھ 3 اپريل 2013
جو جائیداد حال ہی میں خریدی گئی ہے اس کی تفصیل مانگی گئی تو ضرور بتائوں گا. فوٹو: فائل

جو جائیداد حال ہی میں خریدی گئی ہے اس کی تفصیل مانگی گئی تو ضرور بتائوں گا. فوٹو: فائل

کراچی: پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما اور پی ایس 88 ٹھٹھہ سے نامزد امیدوار سید اویس مظفر نے وضاحت کی ہے کہ ملک کے اندر بھی ان کی جائیداد ہے لیکن الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں جون2012 تک کی تفصیلات طلب کی تھیں جو فراہم کی گئی ہیں۔

جبکہ جون 2012 کے بعد ملک میں حاصل کی گئی جائیداد کی تفصیلات 2013 میں انکم ٹیکس ریٹرن میں ضرور دکھائی جائے گی،نمائندہ ایکسپریس کے رابطہ پر سید اویس مظفر نے مزید وضاحت کی کہ جو جائیداد حال ہی میں خریدی گئی ہے اس کے بارے میں اگر پوچھا جائے گا تو ضرور بتاؤں گا۔

3

لیکن الیکشن کمیشن کے تمام دستاویزات میں جون 2012 تک کی جائیداد کی معلومات حاصل کی گئی ہیں البتہ جون2013 میں انکم ٹیکس میں جو ٹیکس کے دستاویزات جمع کرائے جائینگے اس میں جون 2012 کے بعد حاصل کردہ جائیداد کی تفصیلات پیش کردی جائینگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔