کشن گنگا تنازع: بھارت عدالتی فیصلہ کی دھجیاں اڑارہا ہے،پاکستان

آن لائن  بدھ 3 اپريل 2013
مسئلے کے پرامن حل تک بھارت کو ہائیڈل پراجیکٹس کے ڈیموںکی تعمیرروک دینی چاہیے. فوٹو: فائل

مسئلے کے پرامن حل تک بھارت کو ہائیڈل پراجیکٹس کے ڈیموںکی تعمیرروک دینی چاہیے. فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی عدالتی فیصلے کے باوجودبھارت کی جانب سے کشن گنگاڈیم کاڈیزائن تبدیل نہ کرنے پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت جان بوجھ کرعدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑاکراختلافات پیداکرنیکی کوشش کر رہا ہے۔

اپنے مفادات کوخطرے میں نہیں ڈالاجاسکتا،ماہرین کی رائے حاصل کیے بغیر ڈیموںکی تعمیرکی اجازت نہیںدی جاسکتی،انڈس واٹرکمشنرآف پاکستان مرزا آصف بیگ نے پاکستان میںبھارتی ہائی کمشنرشردسبھروال کو ایک خط لکھاہے جس میںکہاگیاکہ بھارت کی جانب سے عالمی عدالت کی فیصلے پرعملدرآمدکیاجارہاہے نہ آبی معاہدوں کے تحت زیرتعمیر ڈیموں کے ڈیزائن تبدیل کیے جارہے ہیں۔

10

مرزاآصف بیگ نے خبردارکیاکہ اگربھارت اپنے رویے میں تبدیلی نہ لایاتومجبوراپاکستان کویہ معاملہ غیرجانبدارماہرین کے سپرد کرنا پڑیگا اوربھارت کواس وقت تک ہائیڈل پراجیکٹس کے ڈیموںکی تعمیرروک دینی چاہیے جب تک اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل نہیںکیاجاتا،انھوںنے کہاکہ اگر بھارت نے یہی رویہ اختیارکیاتواس کے مثبت نتائج برآمد نہیںہوسکتے اورپاکستان کومتبادل اقدامات کرنے پر مجبور ہونا پڑیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔