تعلیمی اسناد کی تصدیق،189 سابق ارکان پارلیمان کونوٹس جاری

ثناء نیوز  بدھ 3 اپريل 2013
ایچ ای سی نے نوٹس جاری کیے،تعلیمی اسنادکی تصدیق کیلیے5 اپریل کی ڈیڈلائن دی گئی ہے  فوٹو: فائل

ایچ ای سی نے نوٹس جاری کیے،تعلیمی اسنادکی تصدیق کیلیے5 اپریل کی ڈیڈلائن دی گئی ہے فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی ہدایت پراعلیٰ تعلیمی کمیشن نے189سابق ارکان پارلیمان کو تعلیمی اسنادکی تصدیق کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس میں 189سابق ارکان پارلیمان کوتعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے5 اپریل کی ڈیڈلائن دی ہے۔ پبلک نوٹس سپریم کورٹ کی جعلی ڈگری کیس میںدیے گئے۔حکم نامے کے تحت جاری کیا گیا ہے۔سابق ارکان پارلیمان کوگریجویشن کے ساتھ ساتھ میڑک اورانٹر کی اسناد بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

4

آن لائن کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سابق ارکان پارلیمنٹ کوڈگریوں کی تصدیق کرانے کے حوالے سے ویب سائٹ پرپبلک نوٹس جاری کردیا۔ پبلک نوٹس بدھ کواخبارات میں بھی اشتہار کی شکل میں شائع کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔