نگراں سندھ حکومت نے آٹا 2روپے فی کلو سستا کردیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 3 اپريل 2013
ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائے گی،نگراں وزیرخوراک۔ فوٹو : فائل

ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائے گی،نگراں وزیرخوراک۔ فوٹو : فائل

کراچی: صوبائی نگراں وزیربرخوراک اقبال دائود پاک والا نے اعلان کیاہے کہ نگراں حکومت نے سندھ بھر میں آٹے کی فی کلو قیمت میں2روپے کی کمی کردی ہے۔

آج بدھ سے صوبے بھرمیں آٹا36 کے بجائے34  روپے فی کلوفروخت کیاجائیگا۔منگل کی شام اپنے دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرصوبے کے عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے آٹے کی فی کلو قیمت میں2روپے کی کمی کی گئی ہے ،اب مارکیٹ میں آٹے کی 50 کلوکی بوری1700 روپے میں دستیاب ہوگی اور10 کلوآٹے کاتھیلا340روپے کاملے گا۔

15

اگر پچھلے دور حکومت میں ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے کوئی ثبوت ملا توکیس فوری طور پرایف آئی اے اور نیب کو بھیجے جائیں گے ،نگراں حکومت عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرے گی اور مہنگائی کو کم کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ،سندھ حکومت نے آئندہ سال کیلیے گندم کی خریداری کا حدف13  لاکھ میٹرک ٹن مقررکیاہے،صوبے کے فلورملز مالکان کو گندم کی فروخت30  مارچ سے بند کردی ہے ۔ اقبال دائودنے کہا کہ سندھ کی نگراں حکومت نے باردانے کی تقسیم کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔