پاکستانی فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا، وائم عمار دھمانی

قیصر افتخار  منگل 6 مارچ 2018
غیرملکی فنکار پاکستان اور یہاں کے فنکار دوسرے ممالک میں بھی جا کر کام کریں: مراکشی اداکارہ کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

غیرملکی فنکار پاکستان اور یہاں کے فنکار دوسرے ممالک میں بھی جا کر کام کریں: مراکشی اداکارہ کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  اداکارہ وماڈل وائم عماردھمانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وائم نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا نیا دورشروع ہوچکا ہے جس طرح نوجوان فلم میکرز اچھے موضوعات اورلوکیشنز کے ساتھ بہترین فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں ، اگراس کے ساتھ ساتھ غیرملکی فنکاروں کو بھی اپنی فلموں کا حصہ بنایا جائے تواس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیرکا آغازمراکش سے بطورمیزبان کیا تھا۔ ویسے تو مجھے بچپن سے ہی بننے ، سنورنے کا شوق تھااورمیں شوبزکوہی اپنا کیرئیربنانا چاہتی تھی۔

عمار دھامنی نے بتایا کہ میزبانی کرتے ہوئے مجھے اداکاری کی آفرزشروع ہوئی تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ میں خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے کام کو بہت سراہاگیا اورتھوڑے ہی عرصے میں میرا شمارمڈل ایسٹ کے سپراسٹارز میں ہونے لگا۔ اس دوران میرے کچھ دوستوں نے مشورہ دیا کہ مجھے بالی وڈ کیلیے کام کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلم کیلیے مجھ سے ہدایتکارشہزادرفیق نے رابطہ کیا اورمجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار آفرکیا۔ میں نے فلم کی کہانی اوراپنے کردارکودیکھتے ہوئے کام کرنے کی حامی بھرلی اوریہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ یہاں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔

عمار دھامنی نے کہا کہ جس طرح بہت سے غیرملکی فنکاروں کو پاکستان میں کام کرنے کیلیے رابطے ضروری ہیں، اسی طرح پاکستانی فنکاروں کو بھی دنیا کے دوسرے ممالک کی فلموں میں ضرور کام کرنا چاہیے، اس سے ایک طرف دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہونگے بلکہ فلم انڈسٹری بھی ترقی پائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔