سونے کی قیمتوں میں کمی

بزنس رپورٹر  منگل 6 مارچ 2018
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار 450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48 ہزار 385 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار 450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48 ہزار 385 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر برھنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 روپے اور86 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر برھنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 روپے اور86 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار 450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48 ہزار 385 روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے780 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت668.57 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔