کراچی: پولیس کا لانڈھی میں سرچ آپریشن ، ٹارگٹ کلر سمیت 16مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 3 اپريل 2013
حنیف عرف چٹھا پولیس اہلکاروں کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا،پولیس فوٹو اے ایف پی

حنیف عرف چٹھا پولیس اہلکاروں کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا،پولیس فوٹو اے ایف پی

کراچی: پولیس نے لانڈھی میں سرچ آپریشن کر کے ٹارگٹ کلر سمیت16  مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ریپڈ رسپونس فورس کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کیا ، جس میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک مطلوب ٹارگٹ کلر حنیف عرف چٹھا سمیت 16 مشتبہ افرد کو حراست میں لےلیاگیا ، پولیس کے مطابق حنیف عرف چٹھا پولیس اہلکاروں کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کا کہنا تھا کہ ایسٹ زون میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں ہے اور پولیس نے ہر جگہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے حکومت کی رٹ قائم کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔