عام انتخابات کا شفاف، غیر جانبدارانعقاد یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، نجم سیٹھی

ویب ڈیسک  بدھ 3 اپريل 2013
الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں افسروں کے تبادلے عمل میں لائیں گے،نجم سیٹھی فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں افسروں کے تبادلے عمل میں لائیں گے،نجم سیٹھی فوٹو: فائل

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے شفاف اورغیر جانبدارانعقاد کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں نجم سیٹھی سے پاکستان مسلم لیگ( فنکشنل) پنجاب کے صدر غلام مصطفیٰ کھر نے ملاقات کی جس باہمی دلچسپی کے امور اورعام انتخابات کے شفاف انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عام انتخابات کا شفاف ، غیر جانبدار اور آزادانہ انعقاد یقینی بنایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت عام انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی  اوراس حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے کی جانے والی مشاورت انتہائی مثبت رہی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کسی بھی سیاسی رہنما نے کسی افسر کی تعیناتی کا نہیں کہا، الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں افسروں کے تبادلے عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر جانبدار ٹیم تشکیل دے رہے ہیں تا کہ الیکشن کے صاف اورشفاف ہونے پرکوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

غلام مصطفی کھر نے نجم سیٹھی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تعیناتی کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ انہیں توقع ہے کہ تجم سیٹھی انتخابات کے شفاف اورغیر جانبدارانہ انعقاد کے حوالے سے ہرممکن قدم اٹھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔