- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- لاہور میں آج دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان
- اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد
- نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار
- ادارے ہماری جان ہیں، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے، شہباز گل
- پی ٹی آئی رہنما شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
- ملک میں کورونا کی شرح 2.64 فیصد ہوگئی، 153 مریضوں کی حالت نازک
- اپنے خیالات میں کھو جانا مسائل کے حل کے لیے فائدہ مند قرار، تحقیق
- بلی نے گھر میں چوری کی واردات ناکام بنا دی
- واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ متعارف کرانے جارہا ہے
- شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- ترکی میں آج سے پرااسلامک گیمز کا آغاز
- عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے،صوبائی وزیراطلاعات
- عمران خان، تحریک انصاف اورہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،وزیراعلٰی پنجاب
منفرد فلم میں لیڈ رول ملنے پر اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھاؤں گی؛ نادیہ حسین

فلم کی آفر لیڈنگ رول نہ ہونے پر ٹھکرادی، توجہ ماڈلنگ پر ہے، ایکسپریس سے گفتگو فوٹو: فائل
لاہور: سپرماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ اچھے اور منفرد موضوع پر بننے والی فلم میں لیڈ رول ملا تواپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بڑے پردے پر ضرور ہنر دکھاؤں گی اس کے علاوہ فلموں میں کسی بھی قسم کا کردار نبھانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔
نادیہ حسین نے کہا بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اپنے ملک میں کام کرنے کوزیادہ ترجیح دوں گی۔ فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کے کچھ عرصہ بعد ہی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا لیکن میری تمام ترتوجہ ماڈلنگ پر مرکوز تھی۔
میں نے ملک اوربیرون ممالک ہونے والے فیشن شو اورفیش ویک میں شرکت کی اوراپنی منفرد پہچان بنائی بلکہ اس پروفیشن میں رہنے کی وجہ سے ہی میں نے فیشن سے وابستہ کاروبارشروع کیا اور بڑی کامیابی کے ساتھ اس کو آگے بڑھا رہی ہوں۔ دوسری جانب ایکٹنگ کیلیے مجھے آفرز جاری تھیں جو تاحال جاری ہی ہیں۔ مجھے کچھ عرصہ قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک معروف فلمی ستارے نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن کردار اور سکرپٹ سننے کے بعد میں نے اس آفرکوقبول نہیں کیا۔
ایک طرف توایکٹنگ کیلیے خاصا وقت درکار ہوتا ہے اور پھر اگر کردار بھی جاندار نہ ہوتواس کو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اسی لیے میں سوچتی ہوں کہ جب بھی کسی فلم کو سائن کروں گی تواس کیلیے پہلی شرط لیڈنگ رول کی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ ہمارے ملک کے بہت سے فنکاربالی ووڈ میں کام کررہے ہیں لیکن میرے نزدیک بھارت میں جاکرکام کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
مجھے توبس اچھا اورمنفرد کام کرنا ہے جس سے میری اپنی پہچان ہو اورمیرے ملک کواس کا فائدہ پہنچے۔ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہو چکی ہے لیکن میں نے اس کیلیے رضامندی ظاہر نہیں کی۔ میری پہلی ترجیح اپنا ملک ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔