98 سابق ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی کا پنجاب یونیورسٹی کو خط

ویب ڈیسک  بدھ 3 اپريل 2013
سپریم کورٹ نے189 سابق ارکان اسمبلی کو اپنی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے 5 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے189 سابق ارکان اسمبلی کو اپنی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے 5 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے. فوٹو: فائل

اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 98 سابق ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے پنجاب یونیورسٹی کو خط لکھ دیا۔

ایکسرپیس نیوز کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ڈگریوں کی تصدیق کے لئے لکھے گئے خط میں جاوید ہاشمی ، بلال یاسین ، ثمینہ گھرکی ،چوہدری نثارعلی خان، سینیٹر کامران مائیکل، محمد اقبال چنڑ، ثنااللہ مستی خیل، شیخ علاؤالدین، حنیف عباسی، اسلم مڈھیانہ، ڈاکٹر سعید الہیٰ اور قاسم ضیا کے نام شامل ہیں۔

خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ  98  افراد کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کر کے 4اپریل تک رپورٹ دی جائے تاکہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ نمٹایا جاسکے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے 189 سابق ارکان پارلیمنٹ کو 5 اپریل تک کی مہلت دی ہے اور 8 اپریل تک ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والوں کے خلاف فیصلہ دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔