- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
عمران خان کی لاہور، اسلام آباد، بھکر، میانوالی، شیخوپورہ اور میاں چنوں میں جائیدادیں
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سےجمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق لاہور، اسلام آباد، بھکر، میانوالی، شیخوپورہ اور میاں چنوں میں ان کی جائیدادیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 10 جائیدادیں ورثے میں ملیں، اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں 6 کنال 16 مرلہ اراضی کی مالیت 50 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ اسی علاقے میں 300 کنال 5 مرلہ اراضی انہیں تحفے میں ملی۔
کاغذات نامزدگی کے مطابق اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں وہ ایک اپارٹمنٹ کے بھی مالک ہیں جس کی مالیت 11 لاکھ 75 ہزار روپے ہے، انہیں 10 مختلف جائیدادیں ورثے میں ملیں ہیں جو لاہور ، بھکر، میاںوالی، شیخوپورہ اور میاں چنوں میں واقع ہیں، بھکر میں 243 کنال 16 مرلہ اراضی کی مالیت 42 لاکھ روپے ہے۔اس کے علاوہ ان کے پاس 50 لاکھ روپے مالیت کی پراڈو گاڑی اور 6 لاکھ روپے کی سوزوکی بولان بھی ہے۔
کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان کے پاس ایک کروڑ 21 لاکھ 27 ہزار 836 روپے نقد موجود ہیں تاہم ان کے سالانہ اخراجات 75 لاکھ 32 ہزار353 روپے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔