کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، دیپکا پڈوکون

نیٹ نیوز  جمعرات 4 اپريل 2013
رواں سال بہت زیادہ کام کرنا ہے جس کے لیے ابھی سے پلان بنایا ہے، دیپا پڈوکون  فوٹو : فائل

رواں سال بہت زیادہ کام کرنا ہے جس کے لیے ابھی سے پلان بنایا ہے، دیپا پڈوکون فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ بالی وڈ میں نئی فلموں کی کمی نہیں ہے اور کام میں مصروف ہوں۔

انھوں نے کہا کہ مزید کام کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔ نئی فلموں پر زیادہ توجہ بھی اسی لیے دے رہی ہوں تاکہ اپنی ساکھ کو بھی برقراررکھا جاسکے۔ اداکارہ نے بتایا کہ کام کے وقت سخت گیر ہوجاتی ہوں ویسے میرا مزاج نرم خو ہی ہے مگر کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ۔اپنے کام کو معیاری بنانے کے لیے ہروقت تیاررہتی ہوں اور ہر طرح کے کرداروں سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ رواں سال بہت زیادہ کام کرنا ہے جس کے لیے ابھی سے پلان بنایا ہے۔ نئی فلموں کی شیڈول شوٹنگز کے ساتھ اپنی دیگر شوبز سرگرمیوں کو بھی ترتیب دے رہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میری پرفارمنس کو پسند کرنے پر مداحوں کی بے حد شکر گزار ہوں۔ ہر عمر اور طبقے کے افراد نے مجھے پسند کرکے کامیابی کی سند دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔