- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
وطن عزیز نے بہت سی محبتوں سے نوازا ہے، عالمگیر
کراچی: گلوکارعالمگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالوں بعد بھی مجھے عوام نے اپنی پلکوں پربٹھایاہے میں جب پاکستان سے گیاتھا تواس وقت مجھے یہاں کے عوام نے اپنی محبتوں سے یہ ثابت کیا تھا کہ وہ میرے جانے سے خوش نہیں ہیں ،شاید مجھے یہی بات اکثرپریشان کیے رکھتی تھی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے وطن عزیز نے بہت سی محبتوں سے نوازا ہے آج میں جس مقام پربھی ہوں وہ پاکستان اوراسکی عوام کی وجہ سے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں گلوکار عالمگیر کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک جاکر اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہمارے فنکاروں اور گلوکاروں کی کتنی حیثیت ہے۔
پاکستان سے باہر ہمارے گلوکاروں کو بہت پسند کیا جاتا ہے مہدی حسن کے چاہنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں کتنی ہے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے انھوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے ملک سے شکوہ کرتے ہیں مجھے اس سے اختلاف ہے کیونکہ ہماری تمام کامیابیوں میں ہمارے ملک کا ہی ساراکردارہوتاہے اپنی زندگی کے خوبصورت لمحوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں وہ وقت نہیں بھولتا کہ میں نے اپنا گانا ’شام سے پہلے آنا‘ریکارڈکروایاتھا ایسا لگتاہے کہ زندگی کاوہ سب سے زیادہ حسین لمحہ تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔