وطن عزیز نے بہت سی محبتوں سے نوازا ہے، عالمگیر

شوبز رپورٹر  جمعرات 4 اپريل 2013
پاکستان سے باہر ہمارے گلوکاروں اور فنکاروں کو بہت پسند کیا جاتا ہے، گلوکار  فوٹو : ایکسپریس ٹریبیون/فائل

پاکستان سے باہر ہمارے گلوکاروں اور فنکاروں کو بہت پسند کیا جاتا ہے، گلوکار فوٹو : ایکسپریس ٹریبیون/فائل

کراچی:  گلوکارعالمگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالوں بعد بھی مجھے عوام نے اپنی پلکوں پربٹھایاہے میں جب پاکستان سے گیاتھا تواس وقت مجھے یہاں کے عوام نے اپنی محبتوں سے یہ ثابت کیا تھا کہ وہ میرے جانے سے خوش نہیں ہیں ،شاید مجھے یہی بات اکثرپریشان کیے رکھتی تھی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے وطن عزیز نے بہت سی محبتوں سے نوازا ہے آج میں جس مقام پربھی ہوں وہ پاکستان اوراسکی عوام کی وجہ سے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں گلوکار عالمگیر کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک جاکر اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہمارے فنکاروں اور گلوکاروں کی کتنی حیثیت ہے۔

پاکستان سے باہر ہمارے گلوکاروں کو بہت پسند کیا جاتا ہے مہدی حسن کے چاہنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں کتنی ہے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے انھوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے ملک سے شکوہ کرتے ہیں مجھے اس سے اختلاف ہے کیونکہ ہماری تمام کامیابیوں میں ہمارے ملک کا ہی ساراکردارہوتاہے اپنی زندگی کے خوبصورت لمحوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں وہ وقت نہیں بھولتا کہ میں نے اپنا گانا ’شام سے پہلے آنا‘ریکارڈکروایاتھا ایسا لگتاہے کہ زندگی کاوہ سب سے زیادہ حسین لمحہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔