ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

اسپورٹس رپورٹرز  جمعرات 8 مارچ 2018
 تمام ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے.فوٹو: فائل

تمام ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے.فوٹو: فائل

 لاہور: ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا جب کہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی جب کہ کراچی اس سیریز کے کسی میچ کی میزبانی نہیں کر سکے گا اور میچز یکم اپریل، 2 اپریل اور 4 اپریل کو ہوں گے۔ اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے عندیہ دیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا ایک میچ کراچی میں کروایا جا سکتا ہے

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان میں انٹریشنل کرکٹ کے بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جو مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم ہے البتہ 2015 میں زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور 2017 میں ورلڈ الیون نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے لاہور آئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔