- اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کیس میں آئی جی کو فوری طلب کرلیا
- ٹوئٹر پر تنقید، سعودی عرب میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا
- شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
- حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی مؤخر
- امریکا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- کراچی سے لاہور جانے والی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ختم کرنے درخواست مسترد
- کراچی سے حیدآباد جانے والی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 7 افراد لاپتہ
- تیزگام میں مجرے پر ٹرین انتظامیہ کو شوکاز نوٹس
- بلوچستان میں سیلاب سے یکم جون تا 16اگست جاں بحق افراد کی تعداد 202ہوگئی
- حکمرانوں نے نوٹ بینک کے لئے ووٹ بینک قربان کردیا، شیخ رشید
- مینوفیکچررز پر اسپیشل انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور
- سی پیک، اگلے مرحلے پر عملدرآمد کی تیاری شروع کردی‘ وزیراعظم
- وزیراعظم نے چین کی رضا مندی سے سی پیک اتھارٹی تحلیل کرنے کی منظوری دیدی
- الیکشن کمیشن کے کاغذوں میں عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان سے میچ بھارت کے اعصاب پر سوار
- بابر اعظم کے سنچری مکمل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا اظہارِ مایوسی
- محمد حسنین کا معاملہ، آئی سی سی کی خاموشی پرشور مچنے لگا
- پاکستان اور نیدر لینڈز کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
- پی ایس ایل 2025؛ شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم
- ٹیسٹ کرکٹ پاکستان کے دل سے اُترنے لگی
منفرد موضوعات پر بنی فلمیں ہی توجہ کا مرکز بنتی ہیں، ارمینا رانا خان

پاکستانی فلم کوکامیابی کی طرف لے جانے کیلیے سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے،اداکارہ کی ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
لاہور: اداکارہ و ماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ منفرد موضوعات پر بنائی جانے والی فلمیں ہمیشہ ہی شائقین کی توجہ کا مرکزبنتی ہیں۔
’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے ارمینا رانا خان نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ حقیقت کے قریب اور منفرد موضوعات پر بنائی جانے والی فلمیں ہمیشہ ہی شائقین کی توجہ کا مرکزبنتی ہیں۔ ہالی ووڈ جیسی دنیا کی سب سے بڑی فلم نگری میں ویسے توجدید ٹیکنالوجی سے حیرت انگیز فلمیں بنائی جاتی ہیں لیکن حقیقت کے قریب تربننے والی فلمیں اپنی مثال آپ ہوتی ہیں تاہم اگریہی سلسلہ پاکستان میں شروع کردیا جائے توانٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی فلم کونمایاں مقام ملے گا۔
ارمینا رانا خان نے کہا کہ بطور اداکارہ بہت سے ڈراموں میں کام کیا اوراس کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے ہیں لیکن آج بھی میری اولین ترجیح حقیقی کہانیاں ہی ہیں۔ بلاشبہ پاکستانی ڈرامہ اپنی مثال آپ ہے۔ منفردموضوعات اورسُلجھے ہوئے فنکاروں پرمشتمل ٹیم کے ساتھ جب کام کرنے کا موقع ملتا ہے توایک فنکار بہتر انداز سے اپنی صلاحیتوں کااظہارکرپاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ارمینا رانا خان نے کہا کہ اس وقت پاکستانی فلم ایک نئی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ مختلف موضوعات پر فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن ہالی ووڈ کی طرح ہمارے ہاں بھی بننے والی فلموں کے موضوعات حقیقت کے قریب ہونے بہت ضروری ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب لوگوں کو مزاج بدل رہا ہے اورانھیں اچھی فلمیں دکھانے کی ضرورت ہے۔ ویسے بھی حقیقی موضوعات کی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی اداکاری کوبہت سراہا جاتا ہے۔ ان فنکاروں کی فلم دیکھنے کیلیے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کرتی ہے وہیں انھیں قدر کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔