زپر ہینڈز فری لے آئیں

ندیم سبحان میو  اتوار 11 مارچ 2018
اس کی ٹونٹیاں کانوں میں لگا کر حسب ضرورت زپ بند کرلیں اور اطمینان سے گفتگو کریں یا موسیقی سے لطف اندوز ہوں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اس کی ٹونٹیاں کانوں میں لگا کر حسب ضرورت زپ بند کرلیں اور اطمینان سے گفتگو کریں یا موسیقی سے لطف اندوز ہوں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آپ موبائل فون استعمال کرتے ہوں اور ہینڈز فری سے دور رہیں، یہ قریب قریب ناممکن ہے۔ بالخصوص اسمارٹ فون کے صارفین کے بارے میں یہ تصور کرنا بھی محال ہے کہ وہ ہینڈز فری استعمال نہیں کرتے ہوں گے۔

موٹرسائیکل یا گاڑی چلاتے ہوئے فون پر بات چیت کرنی ہو، نغمے وغیرہ سُننے ہوں یا گھر میں بستر پر لیٹ کر کسی سے پُرسکون انداز میں طویل گفتگو کرنی ہو تو پھر ہینڈز فری کا سہارا لیا جاتا ہے۔ یوں کانوں میں ٹھونسی جانے والی یہ ٹونٹیاں بڑی کارآمد ہیں۔

ہینڈز فری استعمال کرتے ہوئے اس وقت بڑی کوفت ہوتی ہے جب اس کے دونوں تار آپس میں گڈمڈ ہوجاتے ہیں۔ انھیں سلجھانے میں کئی منٹ صرف ہوجاتے ہیں۔ اور اگر اس دوران عجلت کا مظاہرہ کیا جائے تو پھر کھینچا تانی کی وجہ سے تار اور اسپیکر کا رابطہ منقطع بھی ہوسکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہینڈز فری خراب ہوجاتی ہے۔

’ضرورت ایجاد کی ماں ہے‘ کے مصداق اس مشکل کا حل ’زپر ہینڈزفری‘ کی صورت میں تلاش کرلیا گیا ہے۔ بازار میں زپر ہینڈزفری دست یاب ہیں۔ اس کی ٹونٹیاں کانوں میں لگا کر حسب ضرورت زپ بند کرلیں اور اطمینان سے گفتگو کریں یا موسیقی سے لطف اندوز ہوں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔