- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
دوحا جونیئر اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں نے برتری ثابت کر دی
کراچی: پاکستانی کھلاڑیوں نے دوحا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تمام ٹائٹلز جیت کر اپنی برتری ثابت کردی۔
قطر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابیوں کے بعد پاکستانی نوجوانوں نے دوحا میں انڈر 13، 15، 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے ایونٹس جیت لیے، دونوں چیمپئن شپس کے اختتام پر خلیفہ انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس، دوحا میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، تقریب میں قطر اسکواش فیڈریشن کے صدر سعد المہندی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، قطر، مصر، ملائیشیا، اردن، آئرلینڈ، امریکہ اور ایران کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان کے محمد عماد نے اپنے ہموطن حریف عثمان ندیم کو 34 منٹ کے مقابلے کے بعد 7-11،11-6، 4-11 اور 6-11 سے شکست دیتے ہوئے انڈر 13 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
دوسرے پاکستانی کھلاڑی جنید خان نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مخالف اردن کے کرم جمال کو انڈر 15 کیٹیگری کے 42 منٹ جاری رہنے والے فائنل میچ میں 6-11، 6-11، 11-5، 11-6 اور9-11 سے مات دی۔ اسی طرح انڈر17 کیٹیگری میں فرحان ہاشمی نے پاکستان کے ہی عزیر شوکت کو45 منٹ تک کھیلے جانے والے فائنل میں8-11، 11-8، 6-11 اور6-11 سے قابو کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
انڈر19کیٹیگری میں پاکستان کے عباس زیب نے50 منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز میچ میں اپنے ہم وطن عزیر رشید کو6-11، 12-14، 11-6 اور9-11 کے اسکور سے زیر کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔