بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.5 ریکارڈ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 10 مارچ 2018
زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ شہر تھا، زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، رواں ماہ کے دوران تاجکستان کے سرحدی علاقے میں چند روز کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی جا چکی ہے تاہم کوئٹہ میں مارچ کے مہینے میں پہلا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت کم ہونے سے اثرات بھی محدود رہے اور کسی قسم کے بڑے نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔