- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
عرفان خان کی بیوی شوہر سے متعلق افواہوں پر پھٹ پڑیں
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی بیوی ستاپا سکدار اپنے شوہر کی بیماری اور برین ٹیومر کے حوالے سے گردش کرنےوالی افواہوں پر پھٹ پڑیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نے چند روز قبل ٹویٹر پر اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے وہ اپنی زندگی میں بے یقینی سی محسوس کررہے ہیں اور انہیں ایک خطرناک بیماری نے گھیر لیا ہے تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا تھا کہ انہیں کون سی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔
عرفان خان کی اس پوسٹ نے میڈیا سمیت پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی اور ہر طرف ان کی بیماری سے متعلق افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کرنے لگی تھیں کہ عرفان خان دماغ کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان دنوں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تاہم عرفان خان کی جانب سے انہیں برین ٹیومر ہونے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ لیکن اب ان کی اہلیہ ستاپا سکدار نے فیس بک پر اپنے شوہر کی بیماری سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑدی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عرفان خان خطرناک بیماری میں مبتلا
ستاپا نے اپنی فیس بک پوسٹ میں سب سے پہلے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عرفان خان کی بیماری کی خبر سن کر فکرمندی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا بعد ازاں انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ ان کے شوہر کی بیماری سے متعلق غلط خبریں پھیلانی بند کی جائیں’’ہمیں اپنا وقت اور قیمتی توانائی اس بات پر ضائع نہیں کرنی چاہئے کہ آخر عرفان خان کو ہواکیاہے۔‘‘
’’میرا سب سے اچھا دوست اور میری زندگی کا ساتھی اس وقت اپنی زندگی میں آنے والی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے لڑرہا ہے، میں ان تمام لوگوں سے معذرت کرنا چاہتی ہوں جن کے پیغامات اور فون کالز کے جواب نہیں دے سکی۔ لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ دنیا بھر سے موصول ہونے والی دعاؤں، چاہتوں اور نیک تمناؤں کے باعث آپ کی شکرگزار ہوں۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے زندگی کی خوبصورتی پر توجہ مرکوزرکھیں اور ایک فاتح کی طرح زندگی کے رقص کا مزہ لیں میری فیملی بھی بہت جلد اس رقص میں شامل ہوجائے گی، دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ۔‘‘
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔