مشرف نے چک شہزاد فارم پر سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 4 اپريل 2013
افواہیں دم توڑ چکیں، اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعدانتخابی مہم شروع کروں گا۔ فوٹو: فائل

افواہیں دم توڑ چکیں، اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعدانتخابی مہم شروع کروں گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے چک شہزادفارم ہائوس پر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

جہاں بدھ کو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروںنے ان سے ملاقات کی۔چیف کوآرڈینیٹراے پی ایم ایل ڈاکٹرامجد اورسینئرنائب صدر چوہدری شفیق کی سربراہی میںملاقات کرنیوالے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے سابق صدرنے کہا کہ فارم ہائوس کے دروازے تمام کارکنان کیلیے کھلے ہیں۔

23

میری پاکستان آمدسے افواہیںدم توڑچکیں، میںملک کوکرپٹ اور نا اہل سیاسی قیادت سے نجات دلانے کیلیے واپس آیا ہوں۔ انھوںنے کہاہے کہ وہ  اسلام آبادکے حلقہNA- 48سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔