پی ایس ایل فائنل؛ نجم سیٹھی مفت ٹکٹیں مانگنے والوں سے عاجز آگئے

اسپورٹس رپورٹرز  اتوار 11 مارچ 2018
کوئی بھی مجھ سے مفت میں پاسز نہ مانگے، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خرید سکتے ہیں، نجم سیٹھی، فوٹو: انٹرنیٹ

کوئی بھی مجھ سے مفت میں پاسز نہ مانگے، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خرید سکتے ہیں، نجم سیٹھی، فوٹو: انٹرنیٹ

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل کے مقابلے مفت میں دیکھنے کے خواہش مند افراد سے معذرت کرلی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں دوستوں، رشتہ داروں، حکومتی ارکان، اعلیٰ عہدے دار، وی آئی پی افراد اور وی آئی پی بننے کی خواہش کرنے والے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب آن لائن یا پھر لاہور، کراچی میں موجود ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹیں خریدیں۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ کوئی بھی مجھ سے مفت پاسز نہ مانگے، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔