قاضی احمد میں 3 اوباش نوجوانوں کی 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

نامہ نگار  اتوار 11 مارچ 2018
چھت سے نیچے پھینک دیا، لڑکی کی حالت تشویشناک، پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو:فائل

چھت سے نیچے پھینک دیا، لڑکی کی حالت تشویشناک، پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو:فائل

قاضی احمد: تین اوباش نوجوانوں کی 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا۔

جام چنگیز کالونی کی رہائشی13سالہ ہندو لڑکی (خ)کو 3 لڑکوں نے زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے  بعد چھت سے نیچے پھینک دیا۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں تعلقہ اسپتال لایا گیا جہاں سے پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ لڑکی کی ریڑھ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

قاضی احمد پولیس نے ملزمان فیاض سہتو، کامران اعوان اور عاشق جتوئی کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں درج کر کے2 ملزمان کو گرفتارکر لیا جبکہ تیسرا ملزم عاشق جتوئی اب تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔