- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
بلوچستان کے ساحل پر ڈھائی لاکھ بیرل کی ریفائنری لگے گی
کراچی: وزارت پٹرولیم میں ڈائریکٹر جنرل آئل عبدالجبار میمن نے اس تاثر کی نفی کی کہ حکومت ریفائنری سیکٹر کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرتی رہتی ہے جو ریفائنری سیکٹر کی ترقی میں رکاوٹ ہے، ایل این جی کو فروغ دینے کے حکومتی اقدامات کے باوجود فوری طور پر فرنس آئل کی طلب کم نہیں ہو گی اس لیے ریفائنری انڈسٹری کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
بائیکوپٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ کی حب میں واقع ریفائنری کے دورے پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی فرنس آئل سے چلنے والے بجلی گھروں کی ضرورت بڑھ جائے گی البتہ فرنس آئل کی ڈیمانڈمیں آئندہ سال میں بتدریج کمی ہوگی۔
اس سے قبل ڈی جی آئل اور بائیکو انتظامیہ کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کا جائزہ لینے کے حوالے سے طویل اجلاس بھی ہوا۔
ڈائریکٹر جنرل آئل عبدالجبار میمن نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ وزات پٹرولیم ہر ماہ پٹرولیم پروڈکٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد کرتی ہے جس میں ملکی پیدوار اور طلب کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے طریقہ کار وضع کیا جاتا ہے۔
عبدالجبار میمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے بلوچستان کے کوسٹل بیلٹ میں1لاکھ بیرل کی ریفائنری لگانے پر20سال کی ٹیکس چھوٹ دی ہے کیونکہ پاکستان کو مزید ریفائنری کی ضرورت ہے، اس کے پیش نظر یو اے ای کے تعاون سے یہاں پاک عرب ریفائنری پروجیکٹ لگایا جا رہا ہے جس کی یومیہ گنجائش 2 لاکھ 50ہزار بیرل ہو گی جبکہ اس پروجیکٹ پر5ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔