پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

نمائندگان ایکسپریس  اتوار 11 مارچ 2018
میزائل ساحلی علاقے سے فائرکیا ،سمندرمیں ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔ فوٹو؛ فائل

میزائل ساحلی علاقے سے فائرکیا ،سمندرمیں ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔ فوٹو؛ فائل

کراچی / اسلام آباد: پاک بحریہ نے ساحلی علاقے میں ایک تربیتی مشق کے دوران سطح زمین سے فائرکیے گئے اینٹی شپ میزائل کاکامیاب تجربہ کیاہے۔

سطح زمین سے فائر کیے گئے اینٹی شپ میزائل نے سمندرمیں موجوداپنے ہدف کوپوری کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اورسینئرنیوی افسران موجودتھے۔

وائس نیول چیف نے میزائل فائرنگ کے کامیاب تجربے میں حصہ لینے والے تمام افسروں اورجوانوں بالخصوص میزائل یونٹ کے عملے کی تعریف کی جن کی انتھک محنت اورعزم مصمم کی بدولت یہ تجربہ کامیابی سے ہمکنارہوا۔

ایڈمرل کلیم شوکت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بحرہندمیں سکیورٹی کے تبدیل ہوتے ماحول اوراس حوالے سے پاک بحریہ کودرپیش چیلنجزپرروشنی ڈالی اورکہا پاکستان نیوی علاقائی امن وسلامتی کے حوالے سے سمندری حدود میں درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلیے بھرپورکرداراداکرتی رہے گی۔

سربراہ پاک بحریہ مادروطن کی سمندری حدودکے تحفظ کے لیے افسروں اورجوانوں کی انتھک محنت اورخلوص نیت پرمکمل اعتمادرکھتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔