- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا فائز عیسیٰ اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
خیبرپختون خوا کی جیلوں میں قید 45 ملزمان میں ایڈز کا انکشاف
پشاور: خیبرپختون خوا کی مختلف جیلوں میں قید 45 ملزمان کے موذی مرض ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختون خوا کی جیلوں میں قید 45 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انسپیکٹر جیل خانہ جات شاہد اللہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ سے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قیدیوں میں خطرناک بیماریوں کی تصدیق کے لئے اسکریننگ کی جارہی ہے، اسکریننگ کے بعد آنے والی اب تک کی رپورٹس کے مطابق مختلف جیلوں میں قید 45 ملزمان ایسے ہیں جن میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے اور ان میں سب زیادہ ضلع صوابی کی جیل کے قیدی ہیں جن کی تعداد 19 ہے، رپورٹ میں 60 قیدیوں میں ٹی بی کا مرض ہونے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ درجنوں افراد ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سرگودھا کے ایک گاؤں میں درجنوں افراد میں ایڈز کا انکشاف
انسپیکٹر جیل خانہ جات نے بتایا کہ اس وقت صوبے کی جیلوں میں 11 ہزار سے زیادہ قیدی موجود ہیں جن کے مہلک بیماریوں کے حوالے سے معائنے کیے جا رہے ہیں، اور قیدیوں میں ایڈز جیسی بیماریوں کے بھیانک انکشاف کے بعد اب قیدیوں کی اسکریننگ یا طبی معائنہ مستقل طور پر جاری رہے گا، جب کہ جن ملزمان میں مختلف مہلک و موذی امراض کی تصدیق ہوئی ہے ان کے علاج کے لئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے، اور ابتدائی مراحل میں مہلک بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کے لئے متبادل جگہ کا انتظام کیا جائے گا تاکہ دیگر قیدیوں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں ایک لاکھ 33 ہزار533 افراد ایڈز کا شکار
شاہد اللہ خان کے مطابق جلد ہی صوبے میں قیدیوں کے لیے تشخیصی مرکز قائم کیا جا رہا ہے جہاں قیدیوں کو مکمل طبی معائنے سے گزارا جائے گا اور اس میں نفسیاتی معائنہ بھی شامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔