گوجرانوالہ میں خاتون نومولود بچی کو کھلے آسمان تلے چھوڑ کر فرار

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اپريل 2013
ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی پیدائش آج ہی ہوئی ہے فوٹو :ایکسپریس نیوز

ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی پیدائش آج ہی ہوئی ہے فوٹو :ایکسپریس نیوز

گوجرانوالہ: نامعلوم خاتون چلتی گاڑی سے نو مولود بچی کوسڑک کنارے پھینک کرفرار ہوگئی  ریسکیو کے عملے  نے بچی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

واقعہ چندا قلعہ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم خاتون چلتی گاڑی سے نو مولود بچیکو سڑک کنارے پھینک کر فرارہوگئی بچی کی رونے کی آواز سن کر لوگوں نے ریسکیو کو اطلاع دی، ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچی کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی خالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی پیدائش آج ہی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔