جامعہ نعیمیہ کا انتظام مثالی اور طلبا پاکستان کا اثاثہ ہیں، نواز شریف

ویب ڈیسک  اتوار 11 مارچ 2018
پاکستان کو اچھا ملک بنانے کی کوشش کررہےہیں، سابق وزیراعظم : فوٹو : فائل

پاکستان کو اچھا ملک بنانے کی کوشش کررہےہیں، سابق وزیراعظم : فوٹو : فائل

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو اچھا ملک بنانے کی کوشش کررہےہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون ملے گا۔

جامعہ نعیمیہ میں جوتا پھینکے جانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جامعہ کے بانی علامہ حسین نعیمی نے اپنی ذاتی کوششوں سے ایک بہترین اور خوبصورت ادارہ بنایا، وہ ہر طالب علم سے شفقت اور پیار سے پیش آتے تھے، جامعہ کی ایک ایک اینٹ میری آنکھوں کے سامنے رکھی گئی اور  میں نے بھی قرآن کی بنیادی تعلیم اسی مدرسے سے حاصل کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں نوجوان نے نواز شریف کو جوتا دے مارا

نوازشریف کا کہنا تھا کہ جامعہ نعیمیہ کا انتظام مثالی اور طلبا پاکستان کے لئے ایک اثاثہ ہیں، ہم سب مل کر پاکستان کو ایک اچھا ملک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے اس نیک مقصد میں عوام کا بھرپور تعاون ملے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیاسی رہنماؤں کی نوازشریف کو جوتا مارنے کی شدید مذمت

اس سے قبل جب نوازشریف تقریر کے لئے ڈائس پر آئے تو ایک شخص نے انہیں جوتا دے مارا جس پر سابق وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے جوتا مارنے والے شخص کو ہال سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ نوازشریف نے اپنی تقریر کو مختصر کردیا اور واپس چلے گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔