جنسی استحصال کے الزام پر جنوبی کوریا کے اداکار کی مبینہ خودکشی

ویب ڈیسک  اتوار 11 مارچ 2018
اداکار جو مِن کی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس : فوٹو : فائل

اداکار جو مِن کی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس : فوٹو : فائل

سیئول: جنوبی کوریائی اداکار نے جنسی استحصال کے الزامات سے تنگ آکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی ٹیلی وژن اور ورسٹائل اداکار شمار کیے جانے والے اداکار ’جومن کی‘ نے مبینہ طور پر خودکشی  کرلی۔ سیئول پولیس کے مطابق اداکار جومِن اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے اور ابتدائی تفتیش میں یہ خودکشی لگتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بنگالی ٹی وی کی اداکارہ نے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق 52 سالہ جومن کی یونیورسٹی میں ڈرامے کے موضوع پر لیکچر دیا کرتے تھے تاہم ان کی شاگردی اختیار کرنے والی 8 طالبات نے ان پر جنسی استحصال کے  الزامات لگائے جس پر انہیں یونیورسٹی چھوڑنی پڑی تھی اور وہ پیشہ ورانہ معاملات میں مشکلات کے علاوہ اپنی شہرت پر لگنے والے داغ سے پریشان تھے جو ان کی موت کا باعث بنے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔