کے پی کے میں 4 بچیوں کو فروخت کرتے ہوئے باپ رنگے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 11 مارچ 2018
بچیوں کا سودا ہورہا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا، دیگر تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا، فوٹو: انٹرنیٹ

بچیوں کا سودا ہورہا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا، دیگر تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا، فوٹو: انٹرنیٹ

ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں چار بچیوں کو فروخت کرتے ہوئے باپ سمیت 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے بند کورائی میں پیش آیا جہاں چار معصوم بچیوں سعدیہ بی بی، گل مینہ، رومینہ اور ابسرانہ بی بی دختران سعد اللہ کا سودا ہورہا تھا کہ اچانک پولیس نے چھاپہ مار دیا اور 4 بچیوں کو فروخت کرنے کے شرم ناک جرم میں ملوث باپ اور دیگر تین افراد کو گرفتار کرکے بچیوں کو حفاظت میں لے لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔