ویسٹ انڈیز بورڈ سے معاہدہ ہوگیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کراچی میں ہوگی، نجم سیٹھی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 11 مارچ 2018
وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں میچز کے حوالے سے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، نجم سیٹھی۔  فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں میچز کے حوالے سے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا معاہدہ ہوگیا ہے، کراچی تینوں میچز کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں منعقد کرانے کی خوشخبری سنادی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ ویسٹ انڈین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں کھیلے گی۔

https://twitter.com/najamsethi/status/972854880393101314

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 2 اور 4 اپریل کو ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ اس حوالے سے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔