بو لر گیند کراتے ہوئے پاؤں سے وکٹ گرائے گا تو نو بال ہوگی، آئی سی سی

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اپريل 2013
اس قانون سے قبل امپائر پاؤں سے وکٹ گرانے کو ڈیڈ بال قرار دیتے تھے تاہم اب اسے نو بال کہا جائے گا۔۔  فوٹو: رائٹرز/فائل

اس قانون سے قبل امپائر پاؤں سے وکٹ گرانے کو ڈیڈ بال قرار دیتے تھے تاہم اب اسے نو بال کہا جائے گا۔۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

دبئی: آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نو بال کی پلیئنگ کنڈیشنز تبدیل کردیں جس کے مطابق اگر بولر گیند کراتے ہوئے پاؤں سے وکٹ گرائے گا تو امپائر اسے نو بال قرار دے گا۔

نئے قانون کی منظوری دبئی میں آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی نے دی جس کے بعد نئی پلیئنگ کنڈیشنز 30 اپریل سے نافذ ہوں گی اور 3 مئی کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پہلی بار اس پر عمل ہوگا۔ اس سے قبل امپائر پاؤں سے وکٹ گرانے کو ڈیڈ بال قرار دیتے تھے تاہم اب اسے نو بال کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ بہت سارے بولر گیند کراتے ہوئے پاؤں سے بھی وکٹ گرادیتے ہیں خاص طور پر انگلش بولر اسٹیفن فن اس حوالے سے خاصے مشہور ہیں اور حال ہی میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران انہوں نے 2 بار پاؤں سے وکٹ گرائی، اس سے قبل بھی اسٹیفن کئی بار ایسا کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔