- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
فلوریڈا کے دریا کنارے واقع شادی ہال تیرتے مکان میں تبدیل
فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے دریا مناٹی کے کنارے واقع شادی ہال کو اچھی خاصی سرمایہ کاری اور محنت کے بعد تیرتے ہوئے خوبصورت مکان کی شکل دے دی گئی ہے۔
فلوریڈا کے دریا مناٹی کے کنارے واقع شادی ہال کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار ڈالر تک پہنچ چکی ہے، 67سالہ سام کربس اور ان کی اہلیہ لینڈا کربس نے 2015 میں اس مکان کو خریدا اور اسے نئی شکل دینے اور آرائش پر2لاکھ 40ہزار ڈالر خرچ کردیے۔
مکان میں 2بیڈ رومز کے علاوہ 2 باتھ روم، خوبصورت کچن اور اوپری منزل پر جانے کیلیے گردشی سیڑھی بھی ہے تاہم اس کی بیرونی شکل و صورت کو بڑی حد تک برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے باعث اس کے بڑے بڑے چوبی دروازے اب بھی موجود ہیں۔
مکان کی موجودہ قیمت کا تعین ہوچکا ہے مگر مالکان اسے فروخت کرنے پر راضی نظر نہیں آتے، ان کا کہنا ہے کہ انھیں لوگوں نے اب تک جو بڑی پیشکش کی ہے وہ 4لاکھ 25ہزار ڈالر ہے، بعض امکانی خریداروں نے اضافی قیمت پر بھی مکان خریدنے کی بات کی مگر یہ تجویز بھی پسند نہیں آئی اور سردست اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب یہ کشتی نما مکان شبینہ قیام کے لیے تیرتے ہوٹل کی شکل اختیار کرگیا ہے جہاں ایک رات قیام کا کرایہ 345 ڈالر ہے۔
سرکاری اداروں کا کہنا ہے کہ 2004 میں بننے والے اس مکان پر 10لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے تاہم مجموعی لاگت 13لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔