حب میں مسافر کوچ اور کارمیں تصادم سے 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 12 مارچ 2018
حادثے میں جاں بحق ہونےو الے افراداور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے؛ فوٹوفائل

حادثے میں جاں بحق ہونےو الے افراداور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے؛ فوٹوفائل

حب: بلوچستان کے علاقے حب میں بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں حب کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں زبردست تصادم ہوگیا جس کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔