- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
بہت سے ممالک ہمارے فنکاروں کو اپنے پراجیکٹس کا حصہ بنا رہے ہیں، صدف بھٹی
لاہور: اداکارہ وماڈل صدف بھٹی نے کہا ہے کہ ایک نہیں اب توبہت سے ممالک ان کو اپنے پروجیکٹس کا حصہ بنارہے ہیں۔
’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے صدف بھٹی نے کہا کہ ایک فنکارکسی بھی ملک کا سفیرہوتا ہے لیکن اس کی فنی صلاحیتوں کے قدردان کسی ایک ملک میں نہیں بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہوتے ہیں۔ اس لیے فنون لطیفہ اورکھیل کے شعبوں سے وابستہ لوگوں کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ مگراس کے باوجود کچھ لوگ ایسے فیصلے کربیٹھتے ہیں، جس سے ان کا اپنا ہی نقصان ہوتا ہے اورملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگردیکھا جائے توبظاہرہمارے پڑوسی ملک نے پاکستانی فنکاروں اورتکنیکاروں پرپابندی عائد کردی ہے لیکن اس کا نقصان ہمیں نہیںبلکہ ان کوخود ہورہا ہے۔ ایک طرف توراحت فتح علی خاں اورعاطف اسلم سمیت دیگرفنکاروں سے ہاتھ دھونے پڑے اوراس کے علاوہ فلموں کا کاروباربھی متاثرہورہا ہے۔
صدف بھٹی نے کہا کہ یہ بات توکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ راحت، عاطف اورفواد خان اس وقت بالی وڈ کی سب سے زیادہ ضرورت بن چکے تھے۔ موسیقی کے شعبے میں ہمارے عظیم گلوکاروں نے بالی وڈ کے تمام پلے بیک سنگرز کی چھٹی کردی تھی ،جبکہ ایکٹنگ کے میدان میں فواد خان کی طرف سے عمدہ اداکاری کا ریڈ سگنل بھی سب کوپریشان کرنے لگا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اپنی جان چھڑوانے اور بھارتی فنکاروں اورگلوکاروں کو بے روزگار ہونے سے بچانے کیلیے سارا کھیل رچایا گیا۔ مگر اس سازشی کارروائی کی چال اب سب کے سامنے ہے اورجس طرح سے بھارت کے بہت سے فنکاروں نے اس بات پرحکومت اورایسوسی ایشن کے فیصلے کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے، اس کے بعد توساری دنیا میں بھی اس مسئلے پربھارت کی منفی سوچ کونشانہ بنایا جارہا ہے۔
صدف نے کہا کہ پاکستانی فنکارہوں یا گلوکار وہ جہاں بھی چلے جائیں لیکن ان کے نام کے ساتھ توپہلے پاکستان کا نام آتاہے، جوان کے لیے باعث فخربات ہے۔ باقی رہا کام بالی وڈ یا کسی بھی ملک میں کام کرنے کا توہمارے فنکاروں کی صلاحیتوں سے پوری دنیا واقف ہے اوران کی ضرورت کے مطابق ایک نہیں اب توبہت سے ممالک ان کواپنے پروجیکٹس کا حصہ بنارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔