موسیقی کی دنیا پر راج کرنےوالے عاطف اسلم 35 برس کے ہوگئے

ویب ڈیسک  پير 12 مارچ 2018
اس شخص کو سالگرہ مبارک جس کی موسیقی کی کوئی سرحد نہیں؛ مداح کا عاطف اسلم کو خوبصورت انداز میں مبارک

اس شخص کو سالگرہ مبارک جس کی موسیقی کی کوئی سرحد نہیں؛ مداح کا عاطف اسلم کو خوبصورت انداز میں مبارک

کراچی: نامور پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم آج اپنی 35 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

موسیقی کی دنیا پر اپنی خوبصورت اور سریلی آواز سے راج کرنے والے پاکستان کے معروف گلوکار واداکار عاطف اسلم آج اپنی 35 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پر انہیں پاکستان سمیت بھارتی مداحوں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔12 مارچ 1983 کو پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے موسیقی کی دنیا میں  کمال دکھانے کے بعد 2011 میں شعیب منصور کی فلم’’بول‘‘سے اداکاری کا آغاز کیا اور گلوکاری کی طرح اداکاری کے میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی عاطف اسلم کے کروڑوں مداح ہیں جو انہیں 35 ویں سالگرہ پر ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں۔ایک صارف نے عاطف اسلم کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، اس شخص کو سالگرہ مبارک جس کی موسیقی کی کوئی سرحد نہیں۔

ایک صارف نے پیرس کے آئفل ٹاور اور عاطف اسلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی پہلی محبت قراردیا۔

https://twitter.com/Waqascheeku/status/972930551681372160

بھارت میں  پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود عاطف اسلم کی سالگرہ بھارت میں ٹرینڈ کررہی ہے اسی حوالے سے ایک صارف نے عاطف اسلم کے لیے اپنی محبت ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’عاطف اسلم کو دیکھنا میرا خواب ہے اور جب یہ پورا ہوگا وہ دن میری زندگی کا بہترین دن ہوگا۔‘‘

https://twitter.com/nish_2001/status/973057402823098368

آج کے دن عاطف اسلم کے ساتھ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کی بھی سالگرہ ہے۔ ایک بھارتی ویب سائٹ نے عاطف اسلم اور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کو ایک ہی دن جنم دن کی مبارک دی۔

عاطف اسلم کے ایک اور دیوانے نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ سے مجھے بہت زیادہ حوصلہ افزائی ملتی ہے، آپ نے میری زندگی پر بہت اچھا تاثر قائم کیا ہے، سالگرہ مبارک ہو۔

https://twitter.com/RohitBha420/status/972943937634619392

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔