نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 50 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 12 مارچ 2018
طیارے میں 71 افراد سوار تھے جن میں سے 21 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا فوٹو : انٹرنیٹ

طیارے میں 71 افراد سوار تھے جن میں سے 21 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا فوٹو : انٹرنیٹ

کھٹمنڈو: نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے سے فلک بوس شعلے بھڑک اُٹھے اور ایئرپورٹ کی فضا دھوئیں سے بھر گئی۔ ریسکیو ادارے نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔

طیارے میں 71 افراد سوار تھے جن میں 17 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نیپال کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ حادثے کے بعد ایئر پورٹ کی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔