پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، 6 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 12 مارچ 2018
ہلاک ہونے والوں میں داعش کمانڈر داؤد محسود کا بیٹا بھی شامل ہے، ذرائع، فوٹو: فائل

ہلاک ہونے والوں میں داعش کمانڈر داؤد محسود کا بیٹا بھی شامل ہے، ذرائع، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون طیارے نے نازیان کے علاقے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانے پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ تباہ ہوگیا اور اس میں موجود 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈرون حملہ، طالبان نے ملا فضل اللہ کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والوں میں داعش کمانڈر داؤد محسود کا بیٹا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 7 تاریخ کو بھی پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملہ ہوا تھا جس میں کالعدم تحریک ِ طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 20 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔