پاک فضائیہ کے سربراہ کو امریکا کے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ سے نوازا گیا

ویب ڈیسک  پير 12 مارچ 2018
پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیرجین سے ملاقات کی ہے، فوٹو: اے پی پی

پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیرجین سے ملاقات کی ہے، فوٹو: اے پی پی

 اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو امریکی حکومت کی طرف سے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ امریکی فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیرجین نے امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ ایل گولڈفن کے توسط سے عطا کیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق  ایئر چیف مارشل سہیل امان کو  امریکی ملٹری ایوارڈ ان کی  جرأت مندانہ قیادت، دہشت گردی کے خلاف غیر معمولی کامیابی، علاقائی اور عالمی امن کے لیے کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2017 میں پاک فضائیہ کی کئی معرکتہ الآرا کامیابیاں

قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیرجین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔