- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
دپیکا نے بھی عرفان خان کی بیماری سے متعلق خاموشی توڑدی
ممبئی: بالی ووڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی ساتھی اداکار عرفان خان کی بیماری سے متعلق خاموشی توڑدی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نے چند روز قبل ٹویٹر پر اپنی بیماری کا ذکر کرکے جہاں اپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کیا وہیں اُن کی عدم موجودگی کی وجہ سے نئی آنے والی فلموں کی شوٹنگ بھی تاخیر کا شکار ہیں جب کہ گزشتہ روز ہی ان کی اہلیہ نے میڈیا میں اداکار کی بیماری سے متعلق چلنے والی افواہوں کی تردید کی تھی اور اب ساتھی ادکارہ دپیکا پڈوکون بھی ان کا ساتھ دینے میں میدان میں آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون نے عرفان خان کی صحت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ لوگوں کے لئے اور اُن کی صحت کے لئے دعا کرنی چاہئے اور اگر اس وقت عرفان خان کی طبیعت ناساز ہے تو یہ بات ہمارے لئے لمحہ فکر ہے جب کہ ہم سب کو اُن کے لئے دعا کرنی چاہئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عرفان خان خطرناک بیماری میں مبتلا
دپیکا پڈوکون نے انٹرویو میں مزید کہا کہ میں ہمیشہ اپنے لئے اور دوسروں کے لئے دعا کرتی ہوں جب کہ عرفان خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ دو ہفتے ہمارے لئے خاصے مشکل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عرفان خان نے چند روز قبل اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایک خطرناک بیماری نے گھیر لیا ہے تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا تھا کہ انہیں کون سی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔