- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
پروین رحمان کی زندگی پرمبنی فلم نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
کراچی: کراچی کی معروف سماجی کارکن پروین رحمن کی زندگی اور جدوجہد پر بنی ڈاکیومینٹری فلم نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
پروین رحمن کی زندگی پر ڈائریکٹر مہرا عمر کی جانب سے بنائی گئی ڈاکیومینٹری فلم پروین رحمن دی ربل اپٹیمسٹ نے نیپال میں ہونے والے ہیومن رائٹس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ اس فلمی میلے میں دنیا بھر کے 60سے زائد ملکوں کی جانب سے ڈاکیومینٹری فلمیں پیش کی گئیں۔
ہیومن رائٹس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا اختتام 10مارچ کو ہوا جہاں پروین رحمن کی زندگی پر بنی ڈاکیومینٹری فلم پیش کی گئی کھٹمنڈو میں ہونے والی فلم فیسٹیول میں 67منٹ پر مبنی پروین رحمن کی زندگی پر بنائی گئی فلم کی خصوصی اسکریننگ کی گئی جس کے بعد جیوری نے فلم کے لیے عالمی ایوارڈ کا اعلان کیا۔
پروین رحمن کی زندگی پر بنی فلم کو نان فکشن ڈاکیومینٹری کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا۔ فلم میں پروین رحمن کی زندگی ان کی جانب سے بے خوف کراچی میں کی جانے والی سماجی خدمات انھیں درپیش مشکلات سمیت انھیں لاحق خطرات کو دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پروین رحمن کو 5سال قبل 13مارچ 2013کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔