- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
- مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر کیساتھ سرپلس رہا
- کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے
- آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونیکا امکان ہے، وزیر خزانہ
انگلش کرکٹرز نے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے سے انکار کردیا
لندن: انگلش کرکٹرز نے رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے سے صاف انکار کردیا، ایون مورگن اور الیکس ہیلزنے یو اے ای میں ٹیموں کو جوائن کرنے سے قبل ہی اپنا پیغام دے دیا تھا، جیسن روئے اور سیم بلنگز بھی ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنی ٹیموں کا ساتھ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق محدود اوورز کے انگلش کپتان ایون مورگن اور جیسن روئے اپنی پی ایس ایل ٹیموں کو دبئی میں جوائن کر چکے، بیٹسمین الیکس ہیلز بھی نیوزی لینڈ سے یو اے ای روانہ ہوچکے ہیں، مورگن اور ہیلز نے پہلے ہی واضح کردیا کہ اگر ان کی ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچیں بھی تو وہ پاکستان میں میچز کھیلنے کے لیے نہیں جائیں گے۔ مورگن کراچی کنگز اور روئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں،الیکس ہیلز کی خدمات اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کی تھیں۔
2016 میں ایون مورگن سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دورہ بنگلہ دیش سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کا گروپ مرحلہ ویسے ہی جمعے کو ختم ہوجائے گا جب کہ دیگر انگلش کرکٹرز سیم بلنگز اور ایلکس ہیلز بھی فیصلہ لے چکے کہ اپنی ٹیموں کی ناک آؤٹ میں پہنچنے کی صورت میں پاکستان نہیں جائیں گے،اس طرح پلے آف میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم سے کم 2غیرملکی کرکٹرز الیکس ہیلز اور سیم بلنگز کی خدمات حاصل نہیں ہوگی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی کیون پیٹرسن کے بعد جیسن روئے کی خدمات سے محروم رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی پیٹرسن سمیت غیرملکی کرکٹرز کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کا نتیجہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاورزلمی کے ہاتھوں شکست کی صورت میں برداشت کرنا پڑا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔