جمہوریت کو شکست، زر اور زور کی جیت ہوئی، محمود خان اچکزئی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 13 مارچ 2018
آج زراورزورکی بنیاد پر الیکشن کرائے گئے جس سے فیڈریشن کی بنیادیں تک ہل گئی ہیں، رہنما پشتونخواہ میپ۔ فوٹو: فائل

آج زراورزورکی بنیاد پر الیکشن کرائے گئے جس سے فیڈریشن کی بنیادیں تک ہل گئی ہیں، رہنما پشتونخواہ میپ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پشتونخواہ میپ کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہاہے جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے مابین جنگ میں جمہوریت کوشکست، زر اور زور کی جیت ہوئی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے فیڈریشن کی بنیادیں تک ہلا دی گئی ہیں اور کہاہے کہ ادارے انتخابات میں مداخلت بند کریں گے تب ہی جمہوریت پروان چڑھے گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ کے انتخاب میں غیر جمہوری قوتوں کو فتح ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو عہدے سے ہٹانے کے وقت کہا تھاکہ اب جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کے مابین جنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس جنگ میں آج جمہوری قوتوں کوشکست ہوئی ہے تاہم آج زراورزورکی بنیاد پر الیکشن کرائے گئے جس سے فیڈریشن کی بنیادیں تک ہل گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔